ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یمن کو فارسی ریاست نہیں بننے دیں گے:منصور ھادی

یمن کو فارسی ریاست نہیں بننے دیں گے:منصور ھادی

Mon, 11 Jul 2016 17:43:06  SO Admin   S.O. News Service

صنعاء،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے واضح کیا ہے کہ وہ ملک کو ایران کی باجگزار ریاست کوفارسی مملکت میں کسی صورت میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی طرف سے ان پر حالیہ ویژن اور متنازع امن فارمولہ مسلط کرنے کی کوشش کی تو وہ کویت میں آئندہ جمعہ سے شروع ہونے والے امن مذاکرات کا بائیکاٹ کردیں گے۔ صدر ھادی نے ان خیالات کا اظہار یمن کے مآرب شہر کے دورے کے دوران فوجی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم یمن کو فارسی ریاست نہیں بننے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج جلد ہی صنعاء کو باغیوں سے آزاد کرا لیں گے۔خیال رہے کہ صدر ھادی اور نائب صدر علی محسن الاحمر سمیت متعدد وزراء گذشتہ روز مارب گورنری کے دورے پرآئے تھے۔ یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے بعد صدر ھادی کا یہ پہلا دورہ مآرب ہے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر منصور ھادی نے کہا کہ باغیوں کو اپنی بغاوت کو آئینی شکل دینے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کے مندوبین نے یمن میں مخلو ط حکومت کیقیام پر بات چیت کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔صدر منصور ھادی نے باغیوں کے خلاف جاری آپریشن پر سعودی عرب اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت عرب اتحاد کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان کا فیصلہ کن طوفان آپریشن صرف یمن کے لیے نہیں بلکہ پورے خطے اور اور پورے عالم اسلام کے لیے ہے۔


Share: